سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی جانب سے کوئی خط نہیں ملا اور نہ ہی اسٹیبلشمنٹ کو ایسے کسی بھی خط کو پڑھنے میں کوئی دلچسپی ہے۔
تفصیلات کےمطابق تحریک انصاف کی جانب سےمیڈیا پرایک خبر سامنے آئی ہےکہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے چیف آف آرمی سٹاف جنرل عاصم منیر کو خط لکھا ہےجس پر سیکیورٹی ذرائع نےواضح کیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی اور سزا یافتہ مجرم کی جانب سےکوئی خط نہیں ملا اور نہ ہی ایسے کسی خط کو پڑھنے کی خواہش ہے۔
سیکیورٹی ذرائع کاکہنا ہےکہ تحریک انصاف نے خط لکھنے کے نام پر ایک اور ناکام ڈرامہ کرنے کی کوشش کی ہے
سیکورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ پہلے ہی یہ بات واضح کر چکی ہے کہ اگر تحریک انصاف کو کسی بھی معاملے پر بات کرنی ہے تو سیاستدانوں سے کرے۔
دوسری جانب چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹرگوہر علی نےصحافیوں سےگفتگو میں کہا کہ میں نے آرمی چیف کولکھاگیاخط خود دیکھا یا پڑھا نہیں،بانی پی ٹی آئی نے میڈیا کی موجودگی میں کہا کہ انہوں نے آرمی چیف کو خط لکھا ہے،خط کا کوئی رسپانس آتا ہے تو ویلکم کریں گے۔
بیرسٹر گوہر نےمزیدکہا بانی پی ٹی آئی نےخود خط مندرجات بتائے،اوراپنے دل کا اظہار کھل کرکیا ہے،
پاکستان کی فوج ہماری ہے ،اکتوبر میں فوج سے ہمارا رابطہ قائم ہوا تھا۔