جی ڈی اے اور الخدمت فاونڈیشن کے زیر اہتمام آئی ٹی گروتھ پر راونڈ ٹیبل کا انعقاد کیا گیا۔
ڈیجیٹل گروتھ الائنس اور الخدمت فاونڈیشن کے زیراہتمام آئی ٹی گروتھ اور چیلنجز کےموضوع پر راونڈ ٹیبل کا انعقادکیا گیاجس میں پچاس سے زائد نوجوان سی ای اوز شریک ہوئے گول میز کانفرنس کا مقصد آئی سے جڑے سٹیک ہولڈرز کو ایک میز پر لانا تھا تاکہ گروتھ اور چیلنجز کے حوالے سے سیر حاصل مکالمے کی بنیاد رکھی جاسکے
بانیان ڈیجیٹل گروتھ الائنس سید شہزادروشن گیلانی،حنین زیدی اور عمران احمد کاڈیا نے اغراض و مقاصد پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ خوش آئند بات ہے پاکستان میں آئی ٹی پر کام تیزی سے ہو رہا ہے بہت سی سماجی تنظیمات،پرائیویٹ ادارے اور نیوٹک جیسے ادارے بھی سکلز سکھا رہے ہیں لیکن پھر بھی انڈسٹری اور تعلیمی اداروں میں فاصلہ زیادہ وسائل پیدا نہیں کر پاتا ہمارا بنیادی مقصد ہی تمام سٹیک ہولڈرز کو اکھٹا کرنا ہے تاکہ ہم سب پاکستان کی اکانومی میں اپنا حصہ ڈال پائیں اور فیصلہ سازوں سے بھی نمبرز کی بنیاد پر بات کر سکیں اور قانون سازی کے حوالے سے بھی اپنا کردار ادا کر پائیں پہلے ہی مرحلے میں پچاس سی ای اوز کا اعتماد نے ہمیں مزید جذبہ دیا ہے اور آج کے فورم سے اعلان کرتے ہیں کہ چھ راونڈ ٹیبلز کے بعد ایک قومی سطح کی کانفرنس کروائیں گے جو قانون سازی میں بھی اپنا کردار ادا کرے گی۔
ڈائریکٹر بنو قابل پروگرا م پروفیسر عثمان افضل نے تقریب کا خیر مقدم کیا مہمانوں کو خوش آمدید کہتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ آپ لوگ ہمارے ہیرو ہیں اور آپ اپنے ملک کے لیے کام کر رہے ہیں آپ کی توانائی کو مضبوط کرنے کی اس کوشش میں ہم ڈی جی اے کے ساتھ ہیں۔
روانڈ ٹیبل میں نائب صدر سسٹمز مزمل جمیل، سی ای او ویب ایکسلز شہباز صدیق، کیپٹن قدر،سلمان نقوی، انس گیلانی، عرفان خان، عائشہ محمود، عمیر مشتاق،شایان علی شیخ،راجہ، ضیافت، عمیر زاہد، بلال عظیم، اسد الرحمان، وقاص امین، اویس انیس، عبداللہ علی، مسعود بھٹہ،اویس احمد خان، علی زیدی، میران ناصر، قیصر عباس ملک، شرجیل شہاب، سبحان احمد، ظفر احمد، توصیف باجوہ،عماز فاروقی،ہارون مصطفی، وقاص خان، نقش فاطمہ، سہیل اصغر، آصف فاروق، زیشان،منیب ظفرماجد حسین،حفیظ رانا، طلحہ فخر، شعیب صابر، ایم اویس، مریم فاطمہ جنید بٹ اور حافظہ سائرہ نے اظہار خیال کیا۔
راونڈ ٹیبل کے اختتام پر پروفیسر عثمان افضل، شہباز صدیق اور مزمل جمیل نے مہمانوں کو اعزازی اسناد سے نوازا۔