جعلی کرنسی کی فروخت میں ملوث ملزم کو فیصل آباد سے گرفتار کرلیا گیا، کاشف ندیم نے جعلی کرنسی کے پارسل مختلف شہروں میں بھجوانے کی کوشش کی۔
ایف آئی اے کے مطابق فیصل آباد سے جعلی جعلی کرنسی کی فروخت میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔
فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی کے مطابق کاشف ندیم کو فاروق آباد سے گرفتار کیا گیا، ملزم جعلی کرنسی کے پارسل مختلف شہروں میں بھجوانے کی کوشش کررہا تھا۔
ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ملزم کیخلاف کارروائی نجی کوریئر کمپنی کی شکایت پر عمل میں لائی گئی، ملزم نے 2 لاکھ روپے سے زائد کے جعلی نوٹ کوئٹہ، کراچی اور سیالکوٹ بھجوانے کیلئے بک کروائے تھے۔