لاہور ہائیکورٹ نے مینارپاکستان جلسے کی اجازت کیلئے پی ٹی آئی کی دائر درخواست پر ڈپٹی کمشنر لاہور کو رپورٹ سمیت طلب کرلیا۔
عدالت عالیہ کےجسٹس فاروق حیدر نے پی ٹی آئی رہنما عالیہ حمزہ کی درخواست پر سماعت کی، آٹھ فروری کیلئے مینار پاکستان پر جلسے کی اجازت کیلئے ڈپٹی کمشنر لاہورکو درخواست دی مگر تاحال ڈی سی آفس میں کوئی بھی شنوائی نہیں ہوئی۔
درخواست میں استدعا کی گئی ہےکہ ڈپٹی کمشنر لاہور سمیت دیگرکو ہدایت کی جائےکہ 8 فروری کو مینار پاکستان پر جلسے کی اجازت دیں،عدالت نے 6 فروری ڈی سی لاہورکو ذاتی حیثیت میں رپورٹ سمیت طلب کرلیا۔
سماعت کے بعد میڈیا سےگفتگوکرتےہوئے عالیہ حمزہ کاکہنا تھاکہ 8 فروری پی ٹی آئی کا نہیں پاکستان کا دن ہے،ملک کوبچانے کیلئےعوام 8 فروری کو نکلیں،جلسہ کے درخواست کےساتھ ہی ہمارے کارکنوں کے گھروں پرچھاپے مارے جارہے ہیں۔