پرائیویٹ پاور انفراسٹرکچر بورڈ نے پاور پلانٹس پر سالانہ فکسڈ فیس کے از سرنو جائزے کے لیے نیپرا سے رجوع کرلیا۔
پرائیویٹ پاور انفرا اسٹرکچر بورڈ کے ذریعے مکمل ہونے والے پاور پلانٹس سالانہ 300 ڈالر فی میگاواٹ فیس کے پابند ہیں اور پاور پلانٹس مالکان کا موقف ہے کہ یہ رقم صارفین سے ریفنڈ کروائی جائے۔
نیپرا نے کافی عرصے سے پی پی آئی بی کو فیس وصولی سے روک رکھا ہے اور فیس وصولی سے صارفین پر فی یونٹ اضافی بوجھ پڑتا ہے۔
نیپرا 13 فروری کو اعداد وشمار کے جائزے کے بعد فیصلہ کرے گی۔