پلیب کیڈٹ اسکول کے بچوں نے پشاور میں پاک فوج کے ساتھ ایک دن گزارا، دورے کے دوران طلباء اور طالبات نے مختلف سرگرمیوں میں حصہ لیا۔
طلبہ کو مسلح افواج کی ذمہ داریوں اور کردار سے متعلق ایک آگاہی لیکچر دیا گیا، جس میں قومی سلامتی میں فوج کے کردار اور ان کی قربانیوں پر روشنی ڈالی گئی۔
دورے پر آئے طلبہ کو مختلف ہتھیاروں کی نمائش اور فائرنگ کی عملی مشق بھی کروائی گئی۔
دورے کے اختتام پر پلیب کیڈٹ اسکول کے طلبہ اور اساتذہ نے پاک فوج کی کاوشوں کو سراہا اور پاک فوج کی قربانیوں اور انسداد دہشت گردی میں ان کے کردار کو خراج تحسین پیش کیا۔