پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے چیمپئنز ٹرافی کیلئے تیار کیئے جانے والے سٹیڈیمز پر آنے والی لاگت سے متعلق انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ جو خرچہ ہوا ہے اس کو برابر کرنے میں وقت لگے گا، بہت سارے اور لوگوں کے خواب بھی ٹوٹے ہیں، ان کا خیال تھا اسٹیڈیمز کے لیے کام مکمل نہیں ہو گاا ور ایونٹ کہیں اور منتقل ہو گا۔
محسن نقوی نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 13ارب میں 3اسٹیڈیمز اور ہیڈآفس کی بلڈنگ بھی تھی ، پنڈی اسٹیڈیم کے اسٹرکچر میں مسائل آئے ہیں، اگلے 8سے 10ماہ میں پنڈی اسلام آبادمیں نیا برینڈ نیو اسٹیڈیم بنائیں گے، کرکٹ بوردآزادہے،حکومت سے کوئی پیسہ نہیں لیتا نہ گرانٹ لیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تنقید کرنے والوں کا اللہ بھلا کرے، باہر والی جگہ کو ری ڈیزائن کریں گے۔
چیئرمین پی سی بی کا کہناتھا کہ ہم نےتمام بورڈ کو دعوت نامہ دیا،آئی سی سی چیئرمین کو بھی دیا ہے، کافی سارے مہمان پاکستان آرہے ہیں ، کپتانوں کی پریس کانفرنس نےآئی سی سی نےکوارڈی نیٹ کرناتھا، کچھ ٹیمیں آخری ٹائم پرآرہی ہیں کچھ دو سے 4 روز قبل آئیں گی ، چھوٹا موٹا کام 7روز میں ہو جائے گا،باہر بھی نیا ماحول نظرآئےگا، اسٹیڈیم کا نام ابھی تبدیل نہیں کر رہے، قذافی اسٹیڈیم اور ایک دو اور اسٹیڈیم ہیں ان کے نام پر ٹینڈر کر رہے ہیں ۔