ترنول پھاٹک کو سوشل میڈیا پر آبنائے ہرمز قرار دینے والے ملزم خرم نذیر کو گرفتار کرلیا گیا۔ پولیس نے کار سرکار میں مداخلت اور نقص امن کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا۔
ایف آئی آر کے مطابق اسلام آباد میں دفعہ 144 نافذ ہے، ملزم نے سرکاری آرڈر کی خلاف ورزی کی، ملزم نے سوشل میڈیا پوسٹ میں کہا تھا کہ ترنول پھاٹک بند کر دیں تو تمام مسائل حل ہو جائیں گے۔
ملزم کے موبائل فون سے متنازع پوسٹ کی تصدیق کے بعد گرفتاری کی گئی۔ پولیس کا مؤقف ہے کہ حساس سیکیورٹی حالات میں عوام کو اکسانا جرم ہے۔





















