پاکستان سپر لیگ کے جاری سیزن میں بنگلادیش کے فاسٹ بولرز مستفیض الرحمان اور ناہید رانا باقی میچز میں شرکت نہیں کریں گے۔
بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے مطابق دونوں کھلاڑیوں کو پی ایس ایل کے بقیہ میچز کھیلنے سے روک دیا گیا ہے۔
بی سی بی کا کہنا ہے کہ مستفیض الرحمان میڈیکل اسٹاف کی نگرانی میں ری ہیب مکمل کریں گے، اسی لیے ان کا پی ایس ایل کے لیے جاری کیا گیا این او سی بھی واپس لے لیا گیا ہے۔
دوسری جانب ناہید رانا کو بھی لیگ کے باقی میچز کے لیے ریلیز نہیں کیا جا رہا۔ بی سی بی کے مطابق وہ پاکستان کے خلاف آئندہ ٹیسٹ سیریز کی تیاری پر توجہ دیں گے۔





















