کراچی میں امن مشقیں سات سے گیارہ فروری تک منعقدہ ہوگی، ایونٹ میں چھپن ممالک شرکت کریں گے۔
کراچی میں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیرصدارت اجلاس ہوا ۔ جس میں امن مشق اور مکالمے کی تیاریوں پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے کمانڈر کراچی کومکار وائس ایڈمرل محمد فیصل نے بریفنگ میں بتایا کہ 7سے 11 فروری تک ہونے والے ایونٹ میں چھپن ممالک اور نیول چیفس شرکت کریں گے ۔
وزیراعلیٰ سندھ نے ایونٹ سے متعلق تمام ضروری سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ’’یہ ایونٹ بہت اہم ہے‘‘صوبائی حکومت تمام مہمانوں کا پرتپاک استقبال کرے گی، آئی جی سندھ پاک بحریہ سے مشاورت کرکے سیکیورٹی انتظامات مکمل کریں ۔
مراد علی شاہ نے میئر کراچی کو ہدایت دی کہ ایونٹ سے قبل تمام ضروری سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے خاص طور پر اسٹریٹ لائٹس، سیوریج نظام، سڑکوں کی مرمت اور صفائی کی صورتحال بہتری بنائی جائے اجلاس میں سیکریٹری داخلہ، کمشنرکراچی، صوبائی سیکریٹریز ، پاکستان نیوی اور رینجرز سمیت دیگر متعلقہ اداروں کے سینئر حکام نے شرکت کی۔