راوی اربن ڈویلپمنٹ اتھارٹی (روڈا ) اور ٹیوٹا کے مابین پیشہ ورانہ تربیت کے ذریعے نو جوانوں کو با اختیار بنانے کا معاہدہ طے پا گیا ۔
آج 29 جنوری 2025 کو راوی اربن ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ایک اعلیٰ سطحی وفد نے ٹیوٹا ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا ، جسکا مقصد نوجوانوں کو با اختیار بنانا اور ترقی کی واہ پر گامزن کرنا ہے۔ اس دورے کے دوران راوی اربن ڈویلپمنٹ اتھارٹی اور ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل اتھارٹی کے درمیان مفاہمت کی ایک یاداشت پر دستخط کئے گئے۔
راوی اربن ڈویلپمنٹ اتھارٹی جو دونوں اداروں کے درمیان فنی تعلیم اور صنعت میں تعاون کو فروغ دینے کے لئے ایک سنگ میل ہے۔
سی اواو روڈا منصور جنجوعہ نے اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ شراکت داری مناسب مواقع پیدا کرے اور نوجوانوں کو صنعت سے متعلقہ مہارتوں سے آراستہ کرکے کارپوریٹ سماجی ذمہ داری کے لئے راوی اربن ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے عزم کو واضح کرتی ہے۔ٹیوٹا کے چیئرمین ساجد کھوکھر نے کہا کہ ٹیوٹا پیشہ ورانہ تربیت میں ایک سرکردہ تجربے کے ذریعے طلبا کو جاب مارکیٹ کے لئے تیار کرنے میں اہم کردار ادا کرے گا ۔
منصور جنجوعہ نے مزید کہا کہ اس مفاہمت نامے کے تحت طلبا راوی اربن ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ترقیاتی مقامات پر فعال اور جاری منصوبوں پر کام کر کے عملی نمائش حاصل کریں گے۔ اس بات کو یقینی بناتے ہوئے کہ وہ دنیا کی مہارتیں حاصل کر یں جو صنعت کی ضروریات کے مطابق ہوں ۔مزید برآں اس تعاون کا مقصد بین الاقوامی تعلیمی اوع تکنیکی اداروں کو راغب کرنا ہے جس سے پاکستان کے اندر بالخصوص راوی شہر میں پیشہ ورانہ تربیت اور تعلیم میں عالمی شراکت داری کی راہ ہموار کرنا ہے۔ اس موقع پر چئیرمین ٹیوٹا ساجد کھوکھر نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ راوی اربن ڈویلپمنٹ اتھارٹی اور ٹیوٹا اس نظرئیے کو حقیقت میں بدلنے ، نوجوانو ں کو ہنر مند پیشہ ورانہ بننے اور قومی ترقی مین حصہ ڈالنے کے لئے با اختیار بنانے میں منتظر ہیں اور یہ اقدامات پاکستان میں پیشہ ورانہ تربیت کو تبدیل کرنے کے لئے تیار ہے جس سے تعلیم اور روزگار کے درمیان فرق ختم کیا جائے گا ۔ اس موقع پر راوی اربن ڈویلپمنٹ اتھارٹی اور ٹیوٹا کے اعلیٰ عہدوں کے افسران بھی موجود تھے ۔ راوی اربن ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے وفد نے ٹیوٹا ہیڈ کوارٹر زمیں قائم جدید ترین ہاسپٹیلیٹی لیب اور ٹیکنیکل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ کا بھی دورہ کیا۔