پی ٹی آئی کی رکن قومی اسمبلی زرتاج گل نے کہا ہےکہ حکومت نے پی ٹی آئی کی مذاکرات کی پیش کش کو ہماری کمزوری سمجھا اب آٹھ فروری کو احتجاج اور ملک بھر میں یوم سیاہ منایا جائے گا۔
راولپنڈی کی انسداد دہشتگردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو میں زرتاج گل کا مزید کہنا تھا کہ تحریک انصاف کےکارکنوں کو دہشتگرد بنا دیا گیا ہے،دوسری جانب ملک میں دہشت گرد دندنا رہے ہیں۔ ہمارےلیڈر کو ایک جعلی مقدمے میں جیل کے اندر ڈالا ہوا ہے۔
مزید کہا بڑے بڑے لوگ مشکل وقت میں تحریک انصاف چھوڑ گئے،ہم نے آٹھ فروری کا یوم سیاہ منانا ہے لیکن ابھی سے پنجاب میں ہمارے کارکنان کے گھروں پر چھاپے پڑ رہے ہیں۔