حکومت نے کمرشل اور صنعتی صارفین کے لیے گیس ٹیرف بڑھانے کی منظوری دیدی۔
نگران وزیر خزانہ شمشاد اختر کی زیرصدارت ای سی سی کا اجلاس ہوا،اجلاس میں گھریلو،کمرشل اورصنعتی صارفین کیلئے گیس ٹیرف بڑھانےکی منظوری دیدی گئی۔ای سی سی نے وزارت پیٹرولیم کی سمری کی منظوری دے دی،نئے گیس ٹیرف کا اطلاق یکم اکتوبر 2023 سے ہوگا۔
ای سی سی اجلاس کے اعلامیے کےمطابق گھریلوصارفین کے لیے گیس کی قیمت میں 172 فیصد تک اضافہ کیا گیا جبکہ دیگر کیٹیگریز کے لیے گیس کی قیمت میں تقریباً 193 فیصد تک کا اضافہ کیا گیا ہے۔
دوسری جانب سوئی ناردرن کا گیس چوری کیخلاف آپریشن جاری ہے، پنجاب، خیبر پختونخوا اور اسلام آباد میں مزید86گیس کنکشن منقطع کردئیے گئے۔دس لاکھ سے زائدکے جرمانے عائد،انڈربلنگ کے 165کیسز کا اندراج ہوا، لاہور،ساہیوال میں گیس کے غیر قانونی استعمال پر 13کنکشن منقطع کیے گئے، اسلام آباد اور راولپنڈی میں 7گیس کنکشن منقطع کئے
گوجرانوالہ، شیخوپورہ، فیصل آباد میں 22گیس کنکشن کٹ گئے،بہاولپور اور ملتان میں بھی 19 گیس کنکشن منقطع کیےگئے۔