کوئٹہ اور اس کے گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیئے گئے ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر سکیل پر 3.7 ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ زلزلے کا مرکز کوئٹہ سے 19 کلومیٹر مغرب کی جانب 19 کلومیٹر گہرانی میں تھا ۔
زلزلے کے جھٹکوں کے باعث شہری کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر آ گئے تاہم فی الحال کسی قسم کے نقصان کی رپورٹ موصول نہیں ہوئی ہے ۔ ریسکیو اداروں کو الرٹ کر دیا گیاہے ۔