26 جنوری کو کشمیر کے یوم سیاہ پر ضلع کوٹلی اور مظفرآباد میں احتجاجی ریلیاں نکالی گئیں۔
26 جنوری کو بھارت کے یوم جمہوریہ کےموقع پرضلع کوٹلی اورمظفرآباد کے رہائیشی کشمیریوں نے یوم سیاہ کے طور پرمنایا،اس موقعے پرکوٹلی اورمظفر آباد میں احتجاجی ریلیاں نکالی گئیں۔
کوٹلی آزاد کشمیر میں ریلی کا انعقاد سول انتظامیہ کی جانب سے ڈسٹرکٹ کمشنر آفس سے آشار چوک تک کیا گیا،مظفرآباد میں جموں و کشمیرلبریشن سیل اور مہاجرین کے زیر اہتمام برہان مظفر وانی شہید چوک پر احتجاجی ریلی منعقد ہوئی،مظفرآباد ریلی کی قیادت ڈائریکٹر لبریشن سیل راجہ محمد اسلم نے کی،برہان مظفر وانی شہید چوک پر ریلی کے بعد ایک جلوس ڈو میال کی طرف بھی روانہ کیا جائے گا۔
احتجاجی ریلیوں کا مقصد بھارتی حکومت کے ظلم و ستم کی مذمت کرنا اورجموں و کشمیر کے عوام کے ساتھ یکجہتی کا عہد کرنا تھا،اجتماع میں مقبوضہ جموں و کشمیر (IIOJK) میں مسلمانوں پر ہونے والے ظلم و ستم کی شدید مذمت کی گئی۔
شرکاء نے عالمی برادری سے انسانی حقوق کی پامالیوں پر توجہ دینے کی اپیل کی اور کشمیری عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا،ریلی کے دوران شرکاء نے مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی جارحیت کے خلاف نعرے بلند کیے۔
ان نعروں میں "کشمیر کی آزادی تک جنگ رہے گی"،"قابضوں کشمیر ہمارا چھوڑ دو" اور "انڈیا کی بربادی تک جنگ رہے گی" جیسے نعرے شامل تھے۔
کشمیری شہریوں نے اپنے پیغام میں کہا"کشمیری عوام پاکستانی عوام کے مشکور ہیں کہ وہ ہمارے ساتھ شانہ بشانہ آزادی کی جدوجہد میں مصروف ہیں اور ہماری حمایت جاری رکھے ہوئے ہیں"
ہم کشمیری عوام امیدکرتے ہیں کہ پاکستانی عوام ہمارے ساتھ اسی طرح شانہ بشانہ ہماری آزادی کے لیے کوشاں رہیں گے،ہم کشمیری پاکستانی عوام کےمشکور ہیں جو ہر سال 5 فروری کو یوم یکجہتی کشمیر منا کر ہمارے ساتھ اپنی محبت اور حمایت کا اظہار کرتے ہیں، کشمیری شہری
پاکستان کے ساتھ کشمیریوں کا ایک مخلصانہ رشتہ ہےجو کہ لا الہ الا اللہ محمد رسول اللہ کی بنیاد پر ہے،پاکستانی قوم ہمارےساتھ اپنےاس گہرے رشتہ کی قدردانی کرتےہوئے پانچ فروری کو یوم یکجہتی کشمیر مناتی ہے،ہم پاکستانی عوام کی اس کوشش کو دل سے سراہتے ہیں۔
افواج پاکستان کے بغیر ہم سب نامکمل ہیں، ہم کشمیریوں کو چاہیے کہ ہم پاکستانی فوج کے ساتھ تعاون کریں تاکہ ایک روشن اور بہتر مستقبل حاصل کر سکیں۔