افریقی ملک کانگو میں حکومت مخالف باغیوں نے اہم شہر گوما پر قبضہ کرلیا،ہزاروں شہریوں نے شہر سے نقل مکانی شروع کردی۔
سیکیورٹی کی صورتحال برقرار رکھنےکےلیے اقوام متحدہ کی امن فوج بھی کانگو میں موجود ہےتاہم ایک ہفتے کےدوران باغیوں کے حملےمیں پیس مشن کےدس اہلکار ہلاک ہوچکے ہیں،خراب سیکیورٹی صورتحال پر اقوام متحدہ نے اپنا عملہ کانگو سے نکال لیا۔
امن فوج کو بھی ہائی الرٹ کیاگیا ہے،کانگو کی صورتحال پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس ہوا،جس میں امریکا،فرانس اور برطانیہ نے روانڈا کو باغیوں کی حمایت چھوڑنے کی وارننگ دی۔
باغیوں نےجیل توڑ کر قیدی رہاکرالیے،گوما کی جیل میں 3 ہزار سےزائد قیدی موجود تھے،جیل کی عمارت کو آگ لگا دی،فائرنگ سے متعدد سیکیورٹی اہلکار ہلاک ہوئے۔