بھارت کے 76 ویں ری پبلک ڈے کے موقع پر سکھوں نے واشنگٹن ڈی سی میں بھارتی سفارتخانے کے سامنے مظاہرہ کیا اور خالصتان کے نعرے لگائے۔
خالصتانی پرچم اٹھائے ہوئے مظاہرین کا کہنا تھا کہ بھارتی پنجاب کو خالصتان بنانے کیلئے دنیا بھر میں ریفرنڈم کا انعقاد کیا جارہا ہے۔
مظاہرین کا کہنا تھا کہ وہ دن دور نہیں جب سکھ بھارت سے اپنا علیحدہ وطن حاصل کریں گے۔
سکھ رہنما ڈاکٹر بخشش سنگھ نے اس موقع پر بھارت سفارتخانے کے سامنے نعرے لگاتے ہوئے مودی کو سکھوں سمیت دیگر اقلیتوں کا قاتل قرار دیا۔