سوئی ناردرن کی جانب سے ملک بھر میں گیس چوری میں ملوث عناصر کیخلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے ۔
رپورٹس کے مطابق پنجاب ،خیبر پختونخواہ اور اسلام آباد میں مزید چھیاسی گیس کنکشن منقطع کر دیئے گئے ۔
سوئی ناردرن ترجمان کے مطابق گیس چوری میں ملوث عناصر کیخلاف کاروائی کرتے ہوئے دس لاکھ روپئے سے زائد کے جرمانے عائد کیئے گئے ۔ انڈربلنگ کے ایک سو پیسٹھ کیسز کا اندراج کیا گیا ۔
لاہور،ساہیوال میں گیس کے غیر قانونی استعمال پر تیرہ ،اسلام آباد اور راولپنڈی میں سات گیس کنکشن منقطع کئے گئے ۔گوجرانوالہ، شیخوپورہ، فیصل آباد میں ریجنل ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے بائیس جبکہ بہاولپور اور ملتان میں بھی انیس گیس کنکشن منقطع کیئے گئے ہیں ۔
سوئی ناردرن ترجمان کے مطابق گیس چوری میں ملوث افراد پر بیس لاکھ روپئے سے زائد کے جرمانے بھی عائد کیئے گئے ہیں۔