پاکستان نے ویسٹ انڈیز کیخلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کیلئے پلیئنگ الیون کا اعلان کر دیاہے جس میں ایک تبدیلی کی گئی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم میں ایک تبدیلی کرتے ہوئے باولرکاشف علی کو خرم شہزاد کی جگہ ٹیم میں شامل کیا گیاہے ، کاشف علی کل پاکستان کی جانب سے ڈیبیو کریں گے ۔
قومی ٹیم کی کپتانی کے فرائض شان مسعود ادا کریں گے جبکہ ٹیم میں محمد ہریرہ ، بابراعظم، کامران غلام، سعود شکیل، محمد رضوان، سلمان علی آغا، ساجد خان ، نعمان علی ، کاشف علی اور ابرار احمد شامل ہیں ۔
یاد رہے کہ پاکستان نے پہلے ٹیسٹ میچ میں ویسٹ انڈیز کو 127 رنز سے شکست دیتے ہوئے پہلی فتح حاصل کی تھی ۔