چیمپئنز ٹرافی سے قبل بھارتی ٹیم انگلینڈ کیخلاف سیریز کھیلنے جارہی ہے اور اس کیلئے جسپریب بمراہ کو باہر کرتے ہوئے ورون چکرورتی کو شامل کر لیا گیاہے ۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ورون چکرورتی نے ناگپور میں بھارتی ون ڈے اسکواڈ کو جوائن کرلیا ہے اور بی سی سی آئی نے بھی ورون چکرورتی کی شمولیت کا باضابطہ اعلان کر دیا۔
ورون چکرورتی نے حالیہ ٹی ٹوئنٹی سیریز میں 14 وکٹیں حاصل کیں تھیں ۔ بھارت اور انگلینڈ کے درمیان تین میچوں کی ون ڈے سیریز 6 فروری سے شروع ہو گی۔
بھارتی ٹیم کے اسکواڈ میں کپتان روہت شرما، شبمن گل، ییشسوی جیسوال، ویرات کوہلی، شریاس ایر ، کے ایل راہول رشبھ پنت، ہاردک پانڈیا، رویندرا جڈیجا، واشنگٹن سندر، اکشر پٹیل، کلدیپ یادو، ہرشیت رانا، محمد شامی، ارشدیپ سنگھ اور ورون چکرورتی شامل ہیں ۔