وزیر خزانہ نے کہا ہے کہ پاکستان میں فری لانسرز کی دنیا کی تیسری بڑی آبادی موجود ہے اسی سال پانڈا بانڈ کا اجرا ہوگا چینی مارکیٹ سے فائدہ اٹھائیں گے۔
وفاقی وزیر برائےخزانہ محمداورنگزیب نےچائنا گلوبل ٹیلی ویژن نیٹ ورک کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کے لیے پہلے ایف ڈی آئی ڈیجیٹل انشیٹو کا اجرا بڑے اعزاز کی بات ہے پاکستان فری لانسرز کے حوالے سے دنیا کی تیسری بڑی آبادی ہے۔
وزیر برائےخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا تھا کہ سی پیک فیز ٹو میں چینیی صنعتوں کی پاکستان منتقلی کے امکانات پر توجہ ہو گی،چائنا گلوبل ٹیلی ویژن نیٹ ورک کو انٹرویو میں کہا کہ اسی سال پانڈا بانڈ کا اجرا ہو جائے گا جس سے ہم چینی مارکیٹ سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔