کراچی میں نجی اسکول کے ٹیچر کو گھات لگائے ملزمان نے سر پر گولی مارکر قتل کردیا۔
نارتھ کراچی کے رہائشی سائنس ٹیچر خان مائیل کو اسکول کے بالکل سامنے قتل کردیا گیا۔ عینی شاہدین کے مطابق دو ملزمان اسکول کے باہر پہلے سے موجود تھے، خان مائل جیسے ہی پہنچے تو ایک ملزم نے اشارہ کیا اور فائرنگ کردی، گولی استاد کے سر پر لگی جو موت کا باعث بنی۔
وزیرستان سے تعلق رکھنے والے 40 سال کے خان مائل 8 سال سے اسکول میں پڑھا رہے تھے۔
خواجہ اجمیر نگری پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی طور پر واقعہ ذاتی دشمنی معلوم ہوتا ہے، واردات میں نائن ایم ایم پستول کا استعمال کیا گیا ہے، مزید تفتیش جاری ہے۔