آئی سی سی ویمنز ون ڈے ٹیم آف دی ایئر 2024ء کا اعلان کردیا گیا، کوئی پاکستانی کھلاڑی شامل نہیں۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ویمنز ون ڈے ٹیم آف دی ایئر 2024ء کا اعلان کردیا، جس میں انگلینڈ سے 3، بھارت، آسٹریلیا اور جنوبی افریقا سے دو 2 جبکہ ویسٹ انڈیز اور سری لنکا سے ایک ایک کھلاڑی شامل ہے، پاکستان سے کوئی کھلاڑی جگہ نہ بناسکی۔
رپورٹ کے مطابق ویمنز ون ڈے ٹیم آف دی ایئر میں جنوی افریقا کی لورا وولوارڈٹ کو کپتان مقرر کیا گیا ہے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں سمرتی مندھانا، چماری اتھاپتھو، ہیلی میتھیوز، مریزین کیپ، ایشلے گارڈنر، انابیل سدرلینڈ، ایمی جونز، دیپتی شرما، صوفی ایکلسٹون، کیٹ کراس شامل ہیں۔
اس سے قبل آئی سی سی نے مینز ون ڈے ٹیم آف دی ایئر کا اعلان کیا تھا، پاکستان سے تین کھلاڑی صائم ایوب، شاہین شاہ آفریدی اور حارث رؤف ٹیم کا حصہ ہیں۔