ایف آئی اے کی جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم نے توشہ خانہ کیس میں صدر آصف علی زرداری، سابق وزیراعظم نواز شریف اور چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کے خلاف تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔
ذرائع کے مطابق ایف آئی اے کی جے آئی ٹی نے نیب کو خط لکھ کر تمام شواہد سمیت توشہ خانہ کا مکمل ریکارڈ طلب کیا ہے۔ خط میں آصف زرداری، نواز شریف اور یوسف رضا گیلانی کے ساتھ ساتھ اومنی گروپ سے متعلق ریکارڈ اور شواہد کی تفصیلات بھی مانگی گئی ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ نیب سے موصول ہونے والے ریکارڈ کے بعد تمام ملزمان کے بیانات بھی ریکارڈ کیے جائیں گے۔جے آئی ٹی شواہد کی بنیاد پر نیا ضمنی چالان تیار کرے گی۔