انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ون ڈے ٹیم آف دی ایئر کا اعلان کردیا، پاکستان کے صائم ایوب، حارث رؤف اور شاہین شاہ آفریدی بھی اسکواڈ کا حصہ ہیں، بھارت اور آسٹریلیا کا کوئی کھلاڑی شامل نہیں۔
آئی سی سی نے ون ڈے ٹیم آف دی ایئر کا اعلان کردیا، سری لنکا کے چارتھ اسالانکا کپتان ہوں گے۔
جس میں سری لنکا کے 4، پاکستان اور افغانستان کے تین 3 کھلاڑی شامل ہیں، آسٹریلیا، بھارت، انگلینڈ اور جنوبی افریقا کا کوئی کھلاڑی جگہ نہیں بناسکا۔
آئی سی سی مینز ون ڈے ٹیم آف دی ایئر میں صائم ایوب، رحمان اللہ گرباز، پاتھوم نیشانکا، کشال مینڈس، چارتھ اسالانکا، شرمین ردرفورڈ، عظمت اللہ عمر زئی، وانندو ہسارانگا، شاہین شاہ آفریدی، حارث رؤف اور اے ایم غضنفر شامل ہیں۔
صائم ایوب نے 9 میچز میں 64.37 کی اوسط سے 515 رنز بنائے، جس میں 113 رنز ناٹ آؤٹ ان کا بہترین اسکور ہے، انہوں نے اس دوران 3 سنچریاں اور ایک نصف سنچری بھی بنائی۔
شاہین شاہ آفریدی نے 6 میچز میں 15 وکٹیں حاصل کیں، جس میں ان کا بہترین بولنگ فیگر 47 رنز کے بدلے 4 وکٹیں تھا۔
حارث رؤف کو 8 میچز میں 13 وکٹیں حاصل کرنے پر ون ڈے ٹیم آف دی ایئر میں شامل کیا گیا، ان کا بہترین بولنگ فیر 29 رنز کے بدلے 5 وکٹیں تھا۔