پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق چیف سلیکٹر کے بیٹے وکرکٹر ابتسام الحق رشتۂ ازدواج میں منسلک ہو گئے۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر کرکٹر کے نکاح کی خوبصورت تصاویر شیئر کی گئیں،نکاح کی تقریب کی تصاویر دی آرٹسٹ فوٹو گرافی کے آفیشل انسٹاگرام پیج پر شیئر کی گئی ہیں۔
سوشل میڈیا ذرائع کے مطابق ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے والے 24 سالہ ابتسام الحق کا نکاح اقراء عامر نامی لڑکی کے ساتھ ہوا ہے۔
View this post on Instagram
نکاح کے خوشگوار لمحے پر جوڑے نے کریم رنگ کے عروسی لباس کا انتخاب کیا،سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے جوڑے کیلئے نیک تمناوں کا سلسلہ جاری ہے۔