مشرقی لیبا میں طوفان ڈینئیل نے تباہی مچادی۔ سیلاب سے مرنے والوں کی تعداد پچس ہوگئی۔ حکام نے درنہ شہر کو آفت زدہ قرار دے دیا۔
لیبیا میں طوفانی بارشوں سے سٹرکیں اور گلیاں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں۔ سڑکیں رہائشی علاقے اور گاڑیاں زیر آب آگئیں۔
کئی مقامات پر سکول اور کاروباری سرگرمیاں معطل ہوگئیں۔ سیلاب سے بن غازی۔ سوس۔ البیدا، المرج اوردرنہ کے علاقے زیادہ متاثر ہوئے۔