بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے وکیل شیرافضل مروت کو بطور وکیل صفائی پیش ہونے سے روک دیا۔ جیل انتظامیہ اور عدالت کو بھی فیصلے سے آگاہ کر دیا گیا۔
بانی پاکستان تحریک انصاف نے جیل انتظامیہ کو کہہ دیا ہے کہ شیرافضل مروت کو جیل میں داخل نہ ہونے دیا جائے۔ بانی پی ٹی آئی نے اس حوالے سے تحریری بیان بھی جیل انتظامیہ کو فراہم کر دیا ہے۔
شیرافضل مروت آج بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے لیے اڈیالہ جیل پہنچے تھے۔ وہ گیٹ نمبر پانچ سے جیل کی ڈیوڑھی تک پہنچے تاہم جیل انتظامیہ نے انہیں بتایا کہ بانی پی ٹی آئی اب انہیں اپنا وکیل تسلیم نہیں کرتے اور ملاقات کی اجازت نہیں دی گئی۔ اس کے بعد شیرافضل مروت کو واپس بھیج دیا گیا۔
جیل انتظامیہ کے مطابق شیرافضل مروت کے اڈیالہ جیل پہنچنے پر بانی پی ٹی آئی کو اطلاع دی گئی تھی جس پر انہوں نے واضح ہدایات جاری کیں کہ وہ ان کے وکیل نہیں ہیں۔