بھارتی کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کیلئے بھارتی جرسی پر پاکستان کا نام شامل ہونے کی تصدیق کردی
بی سی سی آئی کےمطابق بھارتی جرسی پرآئی سی سی کا منظورشدہ لوگو شامل ہوگا، چیمپئنز ٹرافی لوگومیں پاکستان کا نام شامل ہے،بھارتی ٹیم چیمپئنز ٹرافی کے لیے آئی سی سی کی ہدایات پر عمل کرے گی۔
بی سی سی آئی سیکرٹری دیواجیت سائیکیا نے کہا ہم آئی سی سی کی ہدایات پر مکمل عمل کریں گے۔پی سی بی نےبھارت کی نام والی حرکت پرآئی سی سی سےاحتجاج ریکارڈ کرایا،موقف اختیارکیاکہ چیمپئنز ٹرافی پاکستان میں ہورہی ہےلہذا بھارت کو پاکستان کا نام جرسی پر لکھنا ہوگا، آئی سی سی نے بھی پاکستان کےموقف کی تائید کی اور بھارتی کرکٹ بورڈ کو خبردار کیا۔
ذرائع کےمطابق بھارتی کرکٹ بورڈ نےآئی سی سی کو جرسی پر یو اے ای کا نام لکھنےکی درخواست کی تھی۔,آئی سی سی نے بھارت کی ایک نہ سنی اور پاکستان کا نام لکھنےکا کہامخیال رہے کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 19 فروری سے 9 مارچ تک کھیلی جائے گی۔