محکمہ سیاحت سندھ نے شہریوں کیلئے تھر ڈیزرٹ ٹرین چلانے کا اعلان کردیا، جو ہر ہفتہ کو کراچی سے روانہ ہوگی۔
رپورٹ کے مطابق محکمہ سیاحت سندھ نے وفاقی وزارت ریلوے کے ساتھ تھر ڈیزرٹ ٹرین کیلئے ابتدائی بات چیت مکمل کرلی، کراچی سے روانہ ہونیوالی ڈیزرٹ ٹرین حیدرآباد، میرپورخاص، چھور اور کھوکھرا پار تک جائے گی۔
رپورٹ کے مطابق ڈیزرٹ ٹرین سفاری پر جانیوالے سیاح رات صحرائے تھر میں کیمپنگ کرینگے، 2 بزنس کلاس کوچز پر مشتمل سفاری ٹرین اتوار کو واپس کراچی پہنچے گی۔
حکام کے مطابق کراچی تھر ڈیزرٹ ٹرین سفاری کا آغاز فروری میں متوقع ہے۔