لوئرکُرم کے علاقوں میں شرپسندوں کے خلاف کارروائیاں تیسرےروزبھی جاری ہیں،انتظامیہ کےمطابق متاثرہ علاقوں میں سیکورٹی فورسزاورپولیس کے دستے موجود ہیں۔
بگن،پستہ ونی اورملحقہ علاقوں میں گن شپ ہیلی کاپٹرز سےکارروائیاں کی جا رہی ہیں،پہاڑوں میں بھی دہشت گردوں کےٹھکانوں کونشانہ بنایا گیا،رکن کے پی اسمبلی علی ہادی عرفانی کہتےہیں پشاورکرم شاہراہ تین ماہ سےبند ہے،ادویات اورکھانے پینےکی اشیا کی قلت ہے،انہوں نےمطالبہ کیا ہیلی کاپٹر سروس جاری رکھی جائے اور راستے کھول کرمحفوظ بنائے جائیں ۔۔
کرم میں چند روز قبل امدادی قافلے پرحملے کے دوران لاپتہ ہونے والے ایک اور ڈرائیور کی لاش مل گئی،دیگر ڈرائیوروں کی لاشیں بھی اسی علاقے سے ملی تھیں،قافلے پر حملے کے واقعے میں جاں بحق افراد کی تعداد نو ہوگئی،قبائلی رہنماؤں نے آپریشن کے باوجود مغوی ڈرائیور کا قتل انتہائی سفاکانہ قرار دیا۔