جرمنی کے شہر فرینکفرٹ میں"پاکستان زندہ باد، پاک فوج زندہ باد" کے حوالے سے پانچویں اور سب سے بڑی ریلی کا انعقاد کیا گیا۔
ریلی میں اوور سیز پاکستانیوں کی بڑی تعداد نے یک زبان ہو کر پاک فوج کے ساتھ کھڑے رہنے کا عزم ظاہر کیا،ریلی میں شریک شرکا نےکہا ترسیلات زرمیں اضافہ کر کےملک کو بچاؤ،سول نافرمانی کومسترد کرتے ہیں،جو پاک فوج کا دشمن ہےوہ ریاست کا دشمن ہےاورپاک فوج ہی ہماری سرحدوں کےاصل محافظ ہیں۔
ریلی میں خواتین کی کثیرتعداد نےشرکت کی اورپاکستان و پاک فوج کےساتھ اپنی بھر پور حمایت کا اعادہ کیا،سبز ہلالی پرچم تھامے غیور پاکستانیوں نے"نکلو سپہ سالار کی خاطر، تیرا ضمیر میرا ضمیر عاصم منیر عاصم منیر" کے فلک شگاف نعرے لگا کر پاک فوج کے ساتھ اپنی عقیدت کا اظہار کیا۔
اوورسیز پاکستانیوں نےپاک فوج کی قیادت کے ساتھ جم کر کھڑے رہنے اور پاک فوج کے خلاف ہر فتنے کو شکست دینے کا عظم ظاہر کیا۔
ای یو پاک فرینڈشپ فیڈریشن یورپ اور اوورسیز پاکستانی کمیونٹی جرمنی کی مشترکہ کاوش سے منعقد یہ ریلی ایک بہت بڑا پاور شو تھا۔