اسلام آباد ہائیکورٹ نے اسلام آباد کے الیکشن ٹریبونل کو کام سے روکنے کےحکم میں چھ فروری تک توسیع کردی۔
اسلام آباد کا الیکشن ٹریبونل بدلنے کے الیکشن کمیشن کےفیصلے کےخلاف کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس عامرفاروق نے استفسارکیا کہ الیکشن کمیشن کیسے ٹریبونل کے جج کو تبدیل کرسکتا ہے؟ الیکشن کمیشن اور دیگر فریقین نےجواب جمع کرانے کے لیے وقت مانگا جس پر عدالت نے انہیں وقت دے دیا۔
پی ٹی آئی کے وکیل شعیب شاہین ایڈووکیٹ نےعدالت کو بتایا کہ قانون کی کچھ شقوں کو بھی چیلنج کیا گیا ہے،چیف جسٹس نےکہا کہ کل والی اور موجودہ درخواستوں کو ایک ساتھ سنا جائے گا،عدالت نے تمام درخواستوں پر سماعت چھ فروری تک ملتوی کر دی۔