پنجاب کےسرکاری میڈیکل کالجزمیں داخلوں کی پہلی سلیکشن لسٹ جاری کردی گئی۔
ترجمان یو ایچ ایس کےمطابق سرکاری میڈیکل کالجزکیلئے کم سے کم میرٹ94.3621فیصدرہا،کنگ ایڈورڈ میڈیکل کالج لاہور کا میرٹ سب سےزیادہ96.0727 فیصدرہا، لاہور کا میرٹ95.6091فیصد رہا، سروسز انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسزلاہورکامیرٹ95.2773 فیصدرہا۔
ترجمان یو ایچ ایس کےمطابق نشترمیڈیکل کالج ملتان کا میرٹ 95.1591 فیصد رہا،راولپنڈی میڈیکل کالج راولپنڈی کا میرٹ 94.8091 فیصد رہا،امیرالدین میڈیکل کالج لاہورکامیرٹ94.8091 فیصد رہا،فاطمہ جناح میڈیکل کالج لاہورکامیرٹ 94.7318 فیصدرہا۔
ترجمان کاکہنا ہےکہ داخل ہونے والے امیدواران کیلئے اپنی کالج فیس23جنوری تک جمع کروانا لازمی ہے، سرکاری میڈیکل کالجزکی سالانہ فیس 10ہزارروپے ہے،فیس جمع کروانے کےبعد امیدوارکو اپنےمتعلقہ میڈیکل کالج میں تحریری طورپرجوائننگ دینا ہوگی،فیس جمع اورجوائن کرنےوالےامیدواروں کوہی داخل تصورکیا جائے گا،دوسری سلیکشن لسٹ24جنوری کوجاری کی جائیگی۔