مادر وطن کے دفاع کی خاطر پاک فوج اور ایف سی بلوچستان کےجوان اپنے خون کی قربانی دیتے چلے آرہے ہیں انھوں نے اپنا خون دے کے وطن عزیز کی حفاظت کو یقینی بنایا ہے۔
بلوچستان سےتعلق رکھنےوالےشہداء کی عظیم قربانی کو خراج تحسین پیش کرنےکی غرض سے پاک فوج اور ایف سی بلوچستان کےافسران اور جوانوں نے شہداء کے ورثاء کے ہمراہ شہداء کے مزار پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔
شہداء میں حوالدار غلام محمد (ضلع بولان),سپاہی شکیل احمد (ضلع نوشکی), سپاہی امام بلوچ (ضلع جہل مگسی), سپاہی عبدالفاتح (ضلع خضدار), لانس نائک ظہیر احمد (ضلع نوشکی), سپاہی حیدر علی (ضلع کوئٹہ) ,سپاہی حمید اللہ (ضلع قلعہ سیف اللہ), نائک شوکت علی (ضلع کوئٹہ), سپاہی عبدالوکیل (ضلع پشین), سپاہی جمال خان (ضلع ڈیرہ بگٹی), سپاہی نجیب اللہ (ضلع کوہلو) اور حوالدار محمد بلال (ضلع خاران) شامل ہیں۔