دو سال پہلے یونان کشتی حادثے میں ملوث ایف آئی اے افسران کیخلاف محکمانہ کارروائی شروع ہوگئی۔
کراچی ایئرپورٹ پرتعینات تین ایف آئی اے افسران کو چارج شیٹ جاری کردی گئی، افسران کی تعیناتی کے دوران مزید واقعات کی چھان بین کے لیے تین رکنی کمیٹی بھی قائم کردی گئی۔
چارج شیٹ میں ڈپٹی ڈائر یکٹرعلی مراد اسسٹنٹ ڈائریکٹرز راشد بھٹی اور وسیع اللہ شامل ہیں،ان افسران کی تعیناتی کےدوران مزید واقعات کی تحقیقات کے لیے تین رکنی کمیٹی بھی قائم کردی گئی۔
ایڈیشنل ڈی جی نارتھ سائبر کرائم مجاہد اکبر تحقیقاتی ٹیم کے سربراہ ہوں گے،ڈائریکٹر ایڈمن شکیل احمد اورڈائریکٹر ایف آئی اے کراچی محمد نعمان بھی شامل ہیں، کیس کی پیشرفت سےآگاہی کے لیےڈپٹی ڈائر یکٹر میاں رب نوازکو فوکل پرسن مقرر کیا گیا ہے۔