اسلام آباد پولیس نے شہریوں کوپٹرول کی قیمتوں میں کمی کے ثمرات پہنچانے کےلیے کارروئیوں کا آغاز کردیا ہے۔
رپورٹس کے مطابق اسلام آباد پولیس نے مقررہ حد سے زیادہ کرایہ لینے، مختص جگہ سے زیادہ سواریاں بٹھانے والی گاڑیوں کے خلاف خصوصی مہم شروع کر دی ہے۔ مقررہ حدسے زیادہ کرایہ وصول کرنے والی 94 گاڑیوں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی گئی۔
اسلام آباد پولیس نےمختص جگہ سے زیادہ سواریاں بٹھانے والی 180 گاڑیوں کے خلاف کارروائی کی ہے۔ پٹرول سستا ہونے کے بعد کرایوں میں کمی کے لیے دو روز کی مہلت دینے کے بعد کارروائیاں عمل میں لائی جا رہی ہیں۔
اسلام آباد پولیس حکام کا کہنا ہے کہ گاڑیوں پر جرمانے اور تھانوںمیں بند کیا جا رہا ہے پولیس اور ٹریفک پولیس کے اہلکار چیکنگ کر رہے ہیںشہری کسی بھی ایمرجنسی کے متعلق پکار15, آئی سی ٹی 15 ایپ پر اطلاع دیں۔
خیال رہے کہ حکومت پاکستان نے پاکستانی عوام کیلئے 40 فی لیٹر پٹرول سستا کیا تھا اور براہ راست عوام تک سہولت پہنچانے کیلئے تمام اداروں کو نوٹس دیا تھا۔ پٹرول کی قیمت کم ہونے اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں بھی کمی ہوئی ہے لیکن ٹرانسپورٹ نے اپنے کرایوں میں کمی نہیں تھی۔ حکومت پنجاب نے کرایوں میں کمی کیلئے ٹرانسپورٹ حکام کو دس فیصد کمی کا کہا تھا تاہم ابھی تک کوئی علمدرآمد نہیں ہوا۔