خیبرپختونخوا کےمشیراطلاعات بیرسٹرمحمد علی سیف نےکہا ہےکہ بانی چیئرمین تاریخ کےواحد وزیر اعظم ہیں جنہیں فلاحی منصوبے پرسزا دی گئی ہےشریف خاندان کی طرح پیسہ بیرون ملک منتقل کرنے پر سزا نہیں ہوئی۔
بیرسٹرسیف نےمریم نواز کےبیان پر رد عمل دیتے ہوئےکہا کہ القادر کیس میں پیسہ بیرون ملک نہیں گیا بلکہ پاکستان آیا،القادر یونیورسٹی میں تعلیمات دی جاتی ہیں اور اگر تعلیمات کو فروغ دینا جرم ہے تو ہمیں اس جرم پر فخر ہے،شکر ہےشریف خاندان کی طرح کرپشن اور منی لانڈرنگ جیسے دھندوں پر سزا نہیں ہوئی،انہوں نےکہا کہ سزا پر خوشیاں منانے والے جلد ہی پچھتائیں گے۔
مریم نوازکو القادر یونیورسٹی ضبط ہونے اوراس کےتحویل میں آنے پر بہت خوشی ہے۔انہیں بانی چیئرمین کےمنصوبے اپنےنام کرنےکی پرانی عادت ہے،بانی چیئرمین تاریخ کےواحد وزیراعظم ہیں جنہیں فلاحی منصوبے پر سزا دی گئی ہے۔شریف خاندان کی طرح پیسہ بیرون ملک منتقل کرنے پر سزا نہیں ہوئی۔