لاہور میں جنرل اسپتال کی ایمرجنسی کی اپ گریڈیشن شروع ہو گئی ہے نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کام کا جائزہ لینے پہنچے گئے۔
رپورٹس کے مطابق نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی نے جنرل اسپتال ایمرجنسی بلاک کے مختلف شعبوں کے ساتھ ساتھ آپریشن تھیٹرکا بھی معائنہ کیا ۔
انہوں نے انتظامیہ کو اپ گریڈیشن کے دوران اتارے گئے پنکھوں ۔ اے سی ۔ لائٹس ۔ بیڈز ۔ طبی آلات اور دیگر اشیاء کا ریکارڈ مرتب کرنے کا حکم دیا ۔
انہوں نے کہا کہ ایمرجنسی سے اتارے جانے والے طبی اور برقی آلات کو اسٹور میں محفوظ کریں ۔ اپ گریڈیشن کے دوران پہلے سے موجود آلات کو ضائع ہونے سے بچایا جائے۔
انہوں نے ایمرجنسی بلاک کی اپ گریڈیشن جلد ازجلد مکمل کرنے اور اپ گریڈیشن میں تعمیراتی معیار یقینی بنانے کاحکم دیا۔
محسن نقوی نے کہا کہ اسپتالوں کی اپ گریڈیشن کے کام کی خود مانیٹرنگ کررہا ہوں ۔ سیکرٹری سی اینڈ ڈبلیو نے جنرل اسپتال ایمرجنسی بلاک اپ گریڈیشن پراجیکٹ پر بریفنگ دی ۔
صوبائی وزیر اطلاعات عامر میر ۔ سیکرٹری صحت ۔ سیکرٹری تعمیرات و مواصلات ۔ پرنسپل جنرل اسپتال الفرید ظفر اور متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔