سپیشل کمیونیکیشنز آرگنائزیشن (ایس سی او) نے آزاد کشمیرمیں معذور افراد کے لیے پہلا فری لانسنگ ہب قائم کردیا۔
فری لانسنگ ہب معذور نوجوانوں کی تربیت اور صلاحیتوں کو پروان چڑھانے کے لیے ڈیزائن کیا گیا،ڈی جی ایس سی او میجر جنرل عمر احمد شاہ کا نوبل فاؤنڈیشن مظفرآباد میں فری لانسنگ ہب کا افتتاح کیا،افتتاحی تقریب میں سول و فوجی افسران اور معذور طلبہ کے والدین نے شرکت کیں۔
ڈی جی ایس سی او کا کہنا ہے کہ معذور افراد کو قدرت نے مختلف صلاحیتوں سے نوازا رکھا ہے، ان کی خدمت ہمارے لیے اعزاز ہے،فری لانسنگ ہب میں جدید ترین کمپیوٹر، ہائی سپیڈ انٹرنیٹ اور 24 گھنٹے پاور بیک اپ کی سہولت ہے،یہ ہب آئی ٹی کی دنیا میں معذور افراد کے لیے ایک انقلابی قدم ہے۔،
مزید کہا اب معذور افراد دنیا بھر میں اپنی صلاحیتیں منوانے کے اہل ہیں،انہوں نے آزاد کشمیر میں آئی ٹی کا انقلاب لانے کا عزم ظاہر کیا،ڈی جی ایس سی او کا نوبل فاؤنڈیشن کو معذور افراد کے لیے ایک ماڈل ادارے میں تبدیل کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔
نوبل فاؤنڈیشن کے چیئرمین احسان گیلانی نےآئی ٹی کی پروموشن پر ایس سی او کو خراج تحسین پیش کیا،کہاکہ یہ واحد ادارہ ہےجس نے 16 ماہ کےمختصر اورقلیل عرصہ میں 60 سےزائد سافٹ وئرٹیکنالوجی پارکس اور فری لانسنگ ہب قائم کیے،یہ اقدام معذور افراد کی زندگیوں میں مثبت تبدیلی لانے کا باعث بن رہا ہے۔
معذورطلب علموں کے والدین نے ایس سی او کی جانب سے طلبہ کو بین الاقوامی سطح تک رسائی دینے پر ایس سی او کا شکریہ ادا کیا۔