اسلام آباد ہائیکورٹ کے دو نئے ایڈیشنل ججز کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔
صدر مملکت آصف علی زرداری کی منظوری سے وزارت قانون نے اعظم خان اور راجہ انعام امین منہاس کی بطور ایڈیشنل ججز تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کیا۔
دونوں ججز کو ایک سال کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ میں تعینات کیا گیا ہے۔
ایڈیشنل ججز اعظم خان اور راجا انعام امین منہاس کی تقریب حلف برداری پیر کو ہو گی جس میں چیف جسٹس عامر فاروق دونوں ججز سے حلف لیں گے۔