ملائیشیا میں انڈر 19 ویمن ٹی 20 ورلڈکپ کا میچ گراؤنڈ میں سانپ آنے کے باعث روک دیا گیا۔
ملائیشیا کے شہر جوہر بارو میں آئرلینڈ اور انگلینڈ کی ٹیموں کے درمیان انڈر 19 ویمن ٹی 20 ورلڈ کپ کا میچ جاری تھا اور انگلش ٹیم بیٹنگ کررہی تھی کہ اس دوران سانپ گراؤنڈ میں آنے کے باعث کھیل کو روکنا پڑا۔
رپورٹ کے مطابق انگلینڈ کی کھلاڑی جمائمہ اسپینسر نے بلے کی مدد سے سانپ کو پچ سے ہٹایا، اس دوران گراؤنڈ اسٹاف نے سانپ کو میدان سے باہر کیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق بعد ازاں دونوں ٹیموں کے درمیان میچ بارش کی وجہ سے منسوخ کردیا گیا۔