جامعہ اشرفیہ لاہور کی جانب سے 190 ملین پاونڈ کیس کے فیصلے پر میڈیا میں چلنے والے بیانات کی تردید کر دی گئی ہے ۔
جامعہ اشرفیہ لاہور کے ترجمان مولانا مجیب الرحمان انقلابی نے وضاحتی بیان میں 190 ملین پاؤنڈ کیس اور بانی تحریک انصاف کی سزا کے حوالے سے سوشل میڈیا پر جامعہ اشرفیہ کی طرف منسوب بیان کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا کہ یہ جعلی اور فیک نیوز ہے اس کا حقائق کے ساتھ کوئی تعلق نہیں ہے جامعہ اشرفیہ اس کی سختی کے ساتھ تردید اور لاتعلقی کا اعلان کرتا ہے۔جامعہ اشرفیہ لاہور عالم اسلام کا ایک عظیم علمی و دینی ادارہ یہاں سے اس قسم کے فتوے اور بیانات جاری نہیں کیے جاتے۔