ورلڈ اکنامک فورم (ڈبلیو ای ایف) نے گلوبل رسک رپورٹ 2025 جاری کر دی، جس میں کہا گیا ہے کہ چیلنجز کے باوجود پاکستان معاشی استحکام کی جانب بڑھ رہا ہے۔
گلوبل رسک رپورٹ میں پاکستان میں مختلف شعبوں میں بہتری اور مثبت پیش رفت کی پیشگوئی کی گئی ہے۔جیو پولیٹیکل،اقتصادی،ماحولیاتی، تناظرمیں گہرائی سےتجزیہ پیش کرتی ہے،رپورٹ میں عالمی سطح پرغیریقینی صورتحال میں پاکستان کودرپیش اہم چیلنجزکی نشاندہی بھی کی گئی۔
گلوبل رسک رپورٹ 2025،میں عالمی خطرات کے تناظرمیں پاکستان کی اطمینان بخش کارکردگی کو نمایاں کیاگیا،پاکستان عالمی سطح پردرپیش اقتصادی، ماحولیاتی، سیاسی اور تکنیکی چیلنجزسے نمٹنے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے۔
پاکستان نےکئی معاشی چیلنجز کے باوجود گزشتہ چند سالوں میں قابل ذکر کامیابیاں حاصل کی ہیں، پاکستان عالمی سطح پر درپیش غیریقینی حالات کے باوجود آگے بڑھ رہا ہے۔
پاکستان میں عالمی منظرنامےمیں اہم کھلاڑی بننےکی بھرپور صلاحیت موجود ہے،رپورٹ میں پاکستان کی حکمت عملی کو مزیدمستحکم بنانے کے لیےپالیسی میں تبدیلی اورعالمی سطح پر تعاون بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔