پاکستان اسٹیٹ آئل (پی ایس او) اور قومی ایئرلائن (پی آئی اے) کے درمیان ادائیگیوں کے معاملے پر پاکستان اسٹیٹ آئل کا بیان سامنے آگیا۔
پی ایس او ترجمان کے مطابق پی آئی اے کو فیول کی فراہمی بند نہیں کی، جمعہ کی رات سے اب تک 64 فلائٹس کوفیول فراہم کیا جا چکا ہے، جمعہ کی شام پی آئی اے نے ہفتہ اور اتوار کے فیول کیلئے 22 کروڑ روپے ادا کردیئے تھے۔
بیان کے مطابق پی آئی اے نے فیول فراہمی کیلئے 39 فلائٹس کی لسٹ بھی دے دی تھی، فیول پی آئی اے کی فراہم کردہ ترجیحی فلائٹس لسٹ کے مطابق فراہم کیا جارہا ہے۔ پی آئی اے کی ہفتہ اور اتوار کیلئے ادا کردہ رقم کی لمٹ ابھی باقی ہے۔ باقی رقم کے مطابق پی آئی اے جن پروازوں کیلئے فیول مانگے گا انہیں دیں گے۔
یاد رہے کہ قومی ایئرلائن (پی آئی اے) کا مالی بحران تاحال برقرار ہے۔ آج بھی ملک بھرسے 25 پروازیں منسوخ کردی گئی۔ فیول ایڈجسٹمنٹ پلان کے تحت آج کراچی ایئرپورٹ سے اندرون و بیرون ملک کی صرف 5 پروازوں کی آمدورفت ہوگی۔ اسلام آباد سے جدہ جانے اور آنے والی 2 پروازیں منسوخ کردی گئی۔