کرکٹ کے بہترمستقبل کیلئے کرکٹرعثمان قادرآسٹریلیا چلے گئے۔
انٹرنیشنل کرکٹرعثمان قادر نےنیوساوتھ ویلزمیں رہائش اختیار کر لی،وہ ہاکسبری کلب کی جانب سےکھیل رہے ہیں،عثمان قادر نےگزشتہ برس اکتوبرمیں مایوس ہو کر پاکستان کرکٹ سے ریٹائر منٹ لے لی تھی،وہ اپنےمرحوم والد عبدالقادر کی خواہش پر آسٹریلیا چھوڑ کر پاکستان آئے تھے۔
عثمان قادر نےساوتھ آسٹریلیا کی نمائندگی کی،پرتھ اور ایڈیلیڈ کی جانب سے بی بی ایل بھی کھیلی انھیں آسٹریلیا کی پرائم منسٹرالیون کی جانب سے بھی کھیلنے کا اعزاز ملا،ایک ون ڈے اور25 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز میں پاکستان کی نمائندگی کی۔
عثمان قادر نے کہا کرکٹ ہی میرا روز گار ہے، مستقبل کے پلان کے ساتھ آسٹریلیا آیا ہوں،میں پرامید اور پرعزم ہوں کہ کرکٹ میں ہی مجھے اچھے مواقع ملیں گے۔