انٹربینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں اضافہ ہوگیا۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان ( ایس بی پی ) کی جانب سے جاری کردہ اعدادو شمار کے مطابق کاروباری ہفتے کے دوسرے روز انٹربینک میں ڈالر 4 پیسے مہنگا ہوا۔
لازمی پڑھیں۔ ملک بھر میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی
مرکزی بینک کے مطابق منگل کے روز انٹربینک میں ڈالر 4 پیسے مہنگا ہو کر 278 روپے 72 پیسے پر بند ہوا۔
یاد رہے کہ انٹربینک میں گزشتہ روز ڈالر 278 روپے 68 پیسے پر بند ہوا تھا۔