پاکستان میں آج سونے کی قیمت میں بڑی کمی دیکھنے میں آئی ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوی ایشن کے مطابق آج ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 1400 روپے کمی کے بعد 2 لاکھ 77 ہزار 900 روپے ہوگئی ہے۔
ایسوسی ایشن کا بتانا ہے کہ 10 گرام سونے کا بھاؤ 1201 روپےکمی سے 2 لاکھ 38 ہزار 254 روپے ہوگیا ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 14 ڈالرکمی سے 2661 ڈالر فی اونس ہے۔