لاس اینجلس کی آگ میں کئی ہالی ووڈ ستارے کروڑوں ڈالر کے بنگلوں سے محروم ہوئے،کہیں شاندار فارم ہاؤس راکھ کا ڈھیر بنا تو کہیں شعلے دیکھتے ہی دیکھتے برسوں پرانے بنگلے نگل لیے۔
لاس اینجلس کی آگ ہالی ووڈ پر بھاری گزری،کئی فلمی ستارے عظیم الشان بنگلوں سےمحروم ہوئے،میل گپسن کا ایک کروڑ پینتالیس لاکھ ڈالر کا بنگلہ،اب صرف تصویروں میں باقی ہے۔
بیلا حدید کا گھر کبھی فلموں کا سیٹ ہوا کرتا تھا،اب وہاں خاک اڑ رہی ہے،جولیا لوئس کا میڈیٹیرینین اسٹائل گھر نوے کی دہائی میں بنا تھا،ایک کروڑ پچاس لاکھ ڈالر کا گھر قصہ پرینہ بن چکا۔
جوشوا جیکسن پہاڑی پر تالاب کنارے رہا کرتے تھے،اب نہ تالاب ہے نہ پانی، راکھ کا ڈھیر پڑا ہے،اننا فارس کی حویلی درختوں میں گھیری ہوتی تھی،اب کوئلے کا ڈھیر ہے اور ایک ستون کھڑا ہے۔
اور بھی کئی گھر تھے جو خاص شان و شوکت رکھتے تھے،لیکن قہرآلود شعلے کے آگے خشک پتوں کی طرح جل گئے۔