پاکستان میں دو روز کمی کے بعد سونے کی قیمت میں دوبارہ غیرمعمولی اضافہ ہوا ہے۔
جیولرز کے مطابق آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 4 ہزار روپے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت میں 3 ہزار روپے اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
سونے کی قیمت میں غیر معمولی اضافے کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 12 ہزار روپے جبکہ دس گرام سونے کی قیمت ایک لاکھ 81 ہزار 756 تک پہنچ گئی۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں معمولی کمی ہوگئی تھی،
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ہفتہ 21 اکتوبر کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 150 روپے کی معمولی کمی ہوئی، جس کے بعد فی تولہ نرخ 2 لاکھ 8 ہزار 350 پر آگئے۔
رپورٹ کے مطابق 10 گرام سونے کے بھاؤ 129 روپے کی کمی سے ایک لاکھ 78 ہزار روپے 626 روپے ہوگئے۔
عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں 7 ڈالر کی کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد فی اونس سونا ایک ہزار 992 ڈالر فی اونس ہوگیا۔